ٹی آر ٹی سے متعلق

TRT ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن

 ترکی میں "عوامی نشریات "کا ذکر کرنے پر جو اولین اور واحد ادارہ ذہن میں آتا ہے وہ TRT ہے جس کا قیام یکم مئی 1964 میں عمل میں آیا ۔
5 مئی 1927 کو اپنی نشریات کا آغاز کرنے والا ریڈیو کا ادارہ بھی اسی تاریخ سے TRT کے ساتھ منسلک ہو گیا۔ بٹن دبانے یا پھر چینل گھمانے پر ہمیں ایک نئی دنیا میں لے جانے والے ریڈیو کے ساتھ 1960 کی دھائی کے آخر میں ایک نیا دوست اس کے ساتھ شامل ہوا یعنی ٹیلیویژن ۔
ترکی میں ٹیلیویژن پہلی دفعہ 31 جنوری 1968 میں TRT کے وسیلے سے متعارف ہوا۔
81 سالہ ریڈیو اور 40 سالہ ٹیلی ویژن نشریات کے ساتھ TRT جمہوریت کی تاریخ کا حافظہ بننے کے ساتھ ساتھ مہارت ، تعمیر اور ذمہ داری کے نقۡطہ نظر سے ایک بااعتماد اخوت اور اتحاد کا نشان بن گیا۔
اپنے کارکنوں کے عزم اور فداکاری کی وجہ سے TRT نے ترک قوم کے دلوں مین کبھی نہ ختم ہونے والا مقام حاصل کیا ہے۔ترکی کے نشرو اشاعت کی درس گاہ بننے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ قابل اعتماد ادارے کی حیثیت سے آج کے دور تک پہنچنے والے TRT نے ریڈیو اور ٹیلیویژن کے شعبہ نشریات ٰ٘ن کامیاب ترین پروگراموں کو بھی پروان چڑھایا۔ اس صورتِ حال میں قدرتی طور پر ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت اور رنگین پروگرام ترکی ٹیلیویژن کی رونق بنا۔
TRT نے ریڈیو اور ٹیلیویژن کے شعبے میں صرف ایک نشریاتی ادارے ہونے پر ہے انحصار نہیں کیا بلکہ ایک گہری بنیادوں کے حامل تعلیمی ادارے کا کردار بھی ادا کیا ہے۔
اور یہ زیر بحث کردار صرف نشریات سے وابستہ عملے کی ہی تعلیم و تربیت کے حوالے سے نہیں بلکہ فراہم کردہ خبروں اور معلومات کے ذریعے اپنے ناظرین کی تعلیم و تربیت کے نقطہ نظر سے بھی ایک ناقابلِ فراموش اہمیت کا حامل ہے۔اس طرح کے با معنی اور اہم مشن کے حامل TRT نے غیر جانبدار ،قابلِ اعتماد خبر فراہم کرنے کے نقطہ نظر اور عوامی نشریات کے اصول کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انمول معیار کے پروگراموں کے ذریعے دنیا کے گنے چنے نشریاتی اداروں میں جگہ حاصل کر لی ہے۔
اس کامیابی کا سبب بننے والی سرگرمیوں کو ان عنوانات کے تحت پیش کیا جا سکتا ہے۔

ذمہ دار اور قابلِ بھروسہ خبر رسانی:

امریکہ ۔واشنگٹن ۔بلجیئم۔برسلز۔ مصر ۔قاہرہ ۔جرمنی۔برلن۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ۔نکوسیا ۔آذربایئجان۔باکو ۔ترکمانستان۔اشک آباد ۔ازبکستان۔تاشقند اور دنیا کے ہر گوشے میں اپنے رپورٹروں کے ذریعے مختصر یہ کہ امریکہ سے یورپ اور ایشیا تک، مشرقِ وسطی سے کاکیشیا تک اہم ترین مراکز میں کھولے گئے دفتروں اور نمائندوں کے ذریعے TRT ترکی ہی نہیں تمام دنیا تک اپنی آواز پہنچا رہا ہے۔ اس کے عالاوہ استنبول،ازمیر،انطالیہ ،چوکورووا،دیارباقر،ایرزوروم اور ترابزون کے ضلعی دفتروں میں سے ہر ایک میں اپنے شعبے میں ماہر اور تجربہ کار رپورٹر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ترکی کے ہر حصے میں علاقائی نمائندوں کی مدد سے ایک متحرک نیوز نیٹ ورک قائم ہے۔
یہ ادارہ درست،غیر جانبدار،قابلِ اعتبار خبر رسانی کے اصول کی وجہ سے اپنے سامعین و ناظرین کے ذہن میں ایک اعتبار کی علامت ہے۔

ہر عمر اور کلچر کے انسانوں کے لیے نشریات:

یہ ادارہ تعلیم و ثقافت ، موسیقی و تفریح،بچوں اور کھیلوں کے پروگرام،بحث و مباحثہ کے پروگرام،دستاویزی پروگرام،ڈرامے،سلور سکرین کی بہترین اور معیاری فلموں سے تشکیل پانے والی معیاری نشریات کے بین ا لاقوامی معیار سے ہم آہنگ نشریاتی سلسلے کے ذریعے تعلیم،عمر اور ثقافتی و اقتصادی لحاظ سے مختلف ناظرین کے طبقوں تک پہنچنے ،ان کی پسندیدگی اور تعاون حاصل کرنے والا ایک نشریاتی ادارہ ہے۔
TRT قومی چینل 4 ،عالمی چینل 2 اور علاقائی چینل 1 کے ساتھ کل 7 ٹیلیویژن چینیلز کے ساتھ ترکی اور دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

ٹیلی ویژن چینلز:

 TRT 1 فیملی چینل 168 گھنٹے۔
2 TRT خبر ،معلومات، فن و ثقافت کا چینل 168 گھنٹے
3 TRT یوتھ اینڈ سپورٹس چینل 54 گھنٹے
TRT گاپ مشرق اور جنوب مشرقی اناطولیہ کے علاقوں کے لیے نشریات 69 گھنٹے
4 TRT تعلیم اور موسیقی کا چینل 139 گھنٹے
 TRT-INT عالمی نشریات 168 گھنٹے
TRT ترک وسطی ایشیا اور کاکیشیا کے لیے نشریات 119 گھنٹے

یہ ،بین الاقوامی سیٹیلائٹ اور 2 عدد زمینی سٹیشنوں کے ذریعے یورپ اور ایشیا کی نشریات کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے والا یہ ادارہ ملکی اور عالمی مسائل سے متعلق پیش رفتوں ان ملکی اور عالمی نشریاتی اداروں جن کا یہ رکن ہے اور خبر ایجینسیوں کے ذریعے فوری طور پر تمام تفصیلات کے ساتھ خبر پہنچانے کی اہلیت کا حامل ہے۔خاص طور پر یورپ میں بسنے والے ترکوں کے لیے نشریات پیش کرنے والے اور دنیا کے بہت سے علاقوں میں دیکھے جانے والے TRT-INT چینل کے ذریعے بیرونِ ملک رہنے والے ترکوں سے ثقافتی رابطے کو مضبوط بنانے کے مقصد کو پیشِ نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس کا ہدف TRT-INT کو مضبوط بناتے ہوئے آنے والے دور میں عالمی میدان میں منتخب خبر چینیلز کا مد مقابل بننے کے معیار تک پہنچنا ہے۔

وہ چینلز جو ابھی تشکیل کے مرحلے  میں ہیں۔ TRT مختلف زبانوں اور لہجوں میں گفتگو کرنے والے اہل وطن کے ساتھ ساتھ ان زبانوں سے مخصوص علاقوں اور مالک تک نشریاتی خدمات پہنچانے کے لیے کرمان زبان اور زا زا زبان میں نشریات پیش کرنے والے ایک نئے ٹیلی ویژن چینل کو تشکیل دینے کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ فارسی اور عربی بولنے والے عوام کے ساتھ ترکی کے روابط کو مظبوط بنانے کے لیے ان زبانوں میں بھی نشریات کا آغاز کرنے کا ہدف موجود ہے۔

TRT ترکی اور دنیا بھر کے بچوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک طاقتور بچوں کا چینل تشکیل دینے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ریڈیو کا 80 سالہ تجربہ:

TRT ریڈیو کے 4 قومی ، 5 علاقائی ریڈیو کے چینیلز اور سیاحتی ریڈیو کے ہمراہ تجربہ کار ملازمین ،موسیقی کی مختلف نوعیت کے ہم نوا، پر صلاحیت فنکاروں ،بچوں اور نوجوانوں کے کلبوں،بھرپور ریکارڈ روم ، کمپیوٹر کی مدد سے نشریات ، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اسٹوڈیوز،طاقت ور ٹرانسمیٹرز اور جدید نشریاتی قوائد سے ہم آہنگ پروگراموں کے ساتھ سامعین کا دل جیتنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

ریڈیو چینیلز:

ریڈیو ۔1: تعلیم ،ثقافت اور نیوز چینل ہے جو کہ زندگی کےہر شعبےسے متعلق پروگراموں اور ہر گھنٹے خبروں کے بلیٹینز کے ساتھ 81 سال سے سامعین کے لیے ایک ناگزیر ریڈیو کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
ریڈیو ۔2 (TRT FM) : یہ چینیل ترک کلاسیکی موسیقی،ترک لوک موسیقی اور پوپ موسیقی کی بہترین مثال ہے۔
ریڈیو۔3 : کلاسیکی موسیقی، جاز اور اوپیرا۔
ریڈیو۔4 ترک لوک موسیقی اور ترک کلاسیکی موسیقی۔  ریڈیو 4 قومی چینل سے پورے ترکی اور انٹرنیٹ سے تمام دنیا میں نشریات کی جاتی ہیں۔
5 علاقائی ریڈیو نشریات: ترابزون ریڈیو، ایرزوروم ریڈیو، گاپ۔ دیار باقر ریڈیو ، انطالیہ ریڈیو ،چوکورووا ریڈیو اور سیاحتی ریڈیو اپنی نشریات کے ساتھ ایک طرف ترک سیاحت اور دوسری طرف ملک میں موجود سیاحوں کی خدمت جیسے اہم فرائض ادا کر رہا ہے۔

دنیا کی 29 مختلف زبانوں میں نشریات:

دیار غیر میں بسنے والے ترکوں کا اپنے ملک سے رابطے کی فراہمی اور بشمول ترک زبان 29 مختلف زبانوں میں نشریات کرنے والا چینل صدائے ترکی ملک اور دنیا کے ہر کونے میں سنا جا سکتا ہے۔ صدائے ترکی انگریزی، فرانسیسی، جرمن، عربی، اسپانوی، اٹالین، البانوی ، روسی، بوسنیائی، بلغارین، رومینین، سرب، کروشیائی، ہنگیرین، مقدونین، یونانی، چینی، آذری، فارسی، جورجین، اردو، دری، پشتو، اوزبک، تاتاری، ترکمین، کرغز، قزاق اور ترک زبان میں نشریات کو دنیا میں شارٹ ویو ،سیٹیلائٹ اور انٹر نیٹ کے علاوہ اپنے نشریاتی شراکت داروں کے توسط سے FM پر بھی پیش کر رہا ہے۔

دنیا کو اپنی آغوش میں لینے والا نشریاتی نیٹ ورک:

یہ نشریاتی ادارہ نشریات کے شعبے میں ہر طرح کی نئی میڈیا سروسز کو عرصہ مختصر میں قبول کرنے اور ماضی سے ملنے والی معلومات، مجموعات اور تجربات سے ہر گزرتے دن اپنے مستقبل کو تابناک بنانے والا ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد ادارہ ہے۔
نشریات کے شعبے کا یہ بڑا ادارہ اپنے تکنیکی ڈھانچے سے آج اس مقام پر آنکھوں کو خیرہ کر رہا ہے۔
TURKSAT 2-A –TURKSAT 1C(3A) سیٹیلائٹز سے TRT ریڈیو اور ٹیلیویژن نشریات ڈیجیٹل میڈیم پر ٹرانسفر کر رہا ہے۔
انقرہ،استنبول اور ازمیر جیسے اضلاع میں ڈیجیٹل ٹیلیویژن کے نشریاتی تجربات 24 گھنٹے بلا تعطل جاری ہیں۔

انٹرنیٹ پر TRT:

ڈیجیٹل دور میں ناظرین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے اور ٹیکنالوجی کے مواقعوں کو عوام میں پیش کرنے کی غرض پر TRT نے اس شعبے کو بھی اپنےانتہائی اہم منصوبے اور سرگرمیوں کے باعث عرصہ مختصر میں زندگی میں شامل کر دیا ہے۔
یکم مئی 199 کو www.trt.net.tr نامی ویب سائٹ کا افتتاح ہوا۔ دنیا بھر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے TRT نے اپنی نشریاتی خدمات تک رسائی پہنچانے کی غرض سے ریڈیو اور ٹیلیویژن کی نشریات کو براہِ راست طور پر انٹر نیٹ پر پیش کیا۔ اس کے علاوہ ترکی اور دنیا بھر سے لمحاتی خبروں ،اقتصادی اور مالیاتی بازاروں کی صورتِ حال، کھیلوں کے تمام رنگوں موسم کا حال ریڈیو اور ٹیلیویژن کا نشریاتی بہاو اور پروگراموں کی تشہیر جیسی اہم خدمات اس ویب سائٹ پر جگہ پاتی ہیں۔
TRT انٹر نیٹ نشریات ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ TRT ویب سائٹ بین ا لاقوامی زبانوں کی بھی تیاری کر رہی ہے اور یکے بعد دیگرے نشریات میں ان کو داخل کر رہی ہے۔سب سے پہلے 11 زبانوں میں آغاز کرنے والی غیر ملکی زبانوں پر مبنی یہ انٹر نیٹ نشریات مختصر عرصے کے بعد صدائے ترکی کی تمام زبانوں میں نشریات کو پیش کرنے کے لیے اپنے کام کو جاری رکھے ہو ئے ہے۔

TRT کا ریکارڈ روم ، ترکی کا آڈیو /ویڈیو حافظہ:

جمہوریت کے تمام اہم سنگِ میلوں کا شاہد ہونےاور جمہوریت کے ہمراہ ایک مکمل ادارے کے زیر موضوع آنے سے البتہ کے ایک مالا مال ریکارڈ روم منظرِ عام پر آتا ہے۔ TRT صرف بصری اور سماعتی مواد کو ایک جگہ پر محدود نہ رکھتے ہوئے دنیا کی سب سے وسیع ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک طویل ماضی کے حامل ریڈیو اور ٹیلیویژن کی میراث کی حفاظت کر رہا ہےاور مختلف تواریخ اور ساختوں پر مبنی اس مواد کو تجزیئے اور تجدید کے بعد ڈیجیٹل میڈیا میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

TRT مارکیٹ:

 TRT کے ریکارڈ روم پر مبنی پروگراموں اور موسیقی کے شاہکاروں کو آڈیو/ویڈیو اور طباعتی مصنوعات کے طور پر عوام کو پیش کر رہا ہے۔

بڑی اور اہم آرگانائزیشنز پر TRT کی مہر :

30 برس سے جاری 23 اپریل عالمی بچوں کے میلے میں TRT ہر رنگ،زبان اور مذہب سے وابستہ عالمی بچوں کا ترکی میں 10 دن تک خیر مقدم کر تے ہوئے عالمی امن میں بہت اہم فرض ادا کر رہاہے اور اس طرحTRT یہ ثابت کر رہا ہے کہ عالمی آرگانائزیشنز میں وہ ایک ناقابلِ تبدیل عنوان ہے۔
یورو ویژن مقابلہ موسیقی ۔ عالمی کپ، اولمپکس۔ عالمی یونیورسٹی کے کھیل جیسی اہم عالمی آرگانائزیشنز پر بھی TRT کی مہر ثبت ہے ۔
ایک چھوٹے سے وقفے کے بعد عالمی کپ پھر سے TRT کی اسکرین پر ہے۔
فٹبال شائقین 2010 اور 2014 کے عالمی کپ کو پھر سے TRT پر دیکھ سکیں گے اور بلاشبہ اولمپکس کے تمام رنگوں پر مبنی کھیلوں کا غیر متبادل پتہ TRT ہو گا۔
نشریاتی شعبے میں ہر طرح کی میڈیا سے وابستہ خدمات کو عرصہ مختصر میں اپنے اندر سمونے اور ماضی سے ملنے والی معلومات اور اس کے مجموعات اور تجربات سے ہر گذرتے دن اپنے مستقبل کو تابناک بنانے والا یہ مضبوط اور قابل اعتماد ادارہ دوسرے لفظوں میں ترکی کے دنیا میں اور دنیا کے ترکی پر دریچے کھولنے کی تمام خصوصیات کو یکجا کرنے والا ایک ہی اداراہ ہے جسے 3 الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے اور وہ ہے TRT۔
 

اراکین:

EBU - EUROPEAN BROADCASTING UNION
ABU - ASIA-PACIFIC BROADCASTING UNION
HFCC/ASBU - INTLHIGH FREQUENCY BROADCASTERS COORDINATION GROUP.
ABU-HFC- ABU HIGH HIGH FREQUENCY BROADCASTERS COORDINATION GROUP.
IMC – INTL MUSIC COUNCIL
EIM- EUROPEAN INSTITUTE OF MEDIA UNESCO TURKISH NATIONAL COMMITTEE TURKISH NATIOANL COUNCIL OF PRESS.
CMCA- CENTRE MEDITERRANEAN DE LA COMMUNCATION AUDIOVISUELLE.

صدائے ترکی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے

 http://trt.net.tr/Kurumsal/Tarihce.aspx