ٹویٹر نے وینزویلا میں 180 حکومت کے حامیوں کے اکاونٹ بین کر دئیے
ٹویٹر ،حکومت کے حامیوں اور حکومت کے کاموں پر نگاہ رکھنے والوں پر دباو ڈال رہا ہے اور درست آراء کا اظہار کرنے والے اور ملک میں اکثریت کے حامل ہزاروں فالوئرز کو بین کر دیا گیا ہے۔ صدر نکولس مادورو

وینزویلا کے صدر نکولس مادورونے سوشل میڈیا ٹویٹر کی طرف سے ملک کے بعض سوشل میڈیا اکاونٹوں کو بین کرنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق مادورو نے، ٹویٹر کی طرف سے بعض حکومت کے حامیوں کے انٹر نیٹ صفحات کو بین کئے جانے کو فاشزم قرار دیا ہے۔
مادورو نے دعوی کیا ہے کہ ٹویٹر ،حکومت کے حامیوں اور حکومت کے کاموں پر نگاہ رکھنے والوں پر دباو ڈال رہا ہے اور درست آراء کا اظہار کرنے والے اور ملک میں اکثریت کے حامل ہزاروں فالوئرز کو بین کر دیا گیا ہے۔
مادورو نے اپنے حامیوں سے ،ٹویٹر کے وینزویلا میں متعین اہلکار کی تصاویر کو شئیر کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ انسانوں کو پتا چلے کی اس سازش کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
تاحال وینزویلا میں ٹویٹر کے کسی اہلکار کے متعین ہونے یہ نہ ہونے کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں، کمپنی کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
وینزویلا کے وزیر مواصلات و خبر رسانی ایرنیسٹو ویلیگاس کے مطابق ٹوٹیر کی طرف سے 180 اکاونٹ بین کر دئیے گئے ہیں۔