ٹرمپ کتنے جینٹل مین ہیں: ڈیلی میل

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بار اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ چھتری نہ بانٹنے کی وجہ سے ایجنڈے پر آ گئے

ٹرمپ کتنے جینٹل مین ہیں: ڈیلی میل

سیاست  کے میدان کی طرح غیر سیاسی باتوں اور روّیوں  کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بننے والے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بار اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ چھتری نہ بانٹنے کی وجہ سے ایجنڈے پر آ گئے ہیں۔

ٹرمپ نے ہفتے کے آخر میں اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ فلوریڈا  کے مارا لاگو گالف کلب میں تعطیل گزاری۔

واپسی پر ائیر فورس کے طیارے "ائیر فورس ون"  کے ذریعے واپس روانگی کے لئے  طیارے پر سوار ہوتے ہوئے بارش کی وجہ سے ٹرمپ نے ہاتھ میں چھتری پکڑی جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹے نے تیز رفتاری سے بڑھتے ہوئے طیارے میں سوار ہونے کی کوشش کی۔

 اپنی اہلیہ اور بیٹے کے لئے ٹرمپ کے اس روّیے پر تنقید کی گئی۔

چھتری کو صرف خود کو بارش سے بچانے کے لئے استعمال کرنے اور بیوی اور بیٹے کو اس سے محروم رکھنے پر برطانوی روزنامے ڈیلی میل نے اپنی خبر میں " ٹرمپ کتنے جینٹل مین ہیں" کی سرخی لگائی۔

تاہم امریکیوں نے ان کے روّیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ٹرمپ نے اپنی بیوی اور بچے کو بارش سے محفوظ رکھنے کی بجائے اپنے شاندار بالوں کو بچانے کو ترجیح دی"۔



متعللقہ خبریں