بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کےلیے ٹرمپ نے اہم منصوبے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا ایک بڑا منصوبہ پیش کر دیا ہے جس کی مد میں تقریباً ڈیڑھ ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی

بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کےلیے ٹرمپ نے اہم منصوبے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کا ایک بڑا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق، اس منصوبے کے تحت تقریباً ڈیڑھ ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس کے لیے حکومت اگلے دس سالوں  میں صرف 200 بلین ڈالر مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ایک اعشاریہ تین ٹریلین ڈالر کی باقی رقوم ریاستی اور مقامی حکومتوں کے علاوہ نجی سرمایہ کار مہیا کریں گے۔

 وائٹ ہاؤس نے اس بارے میں دستاویزات کانگریس کو پیش کر دی ہیں۔

 واضح  رہے کہ  صدر ٹرمپ نے کافی عرصہ پہلے ہی اس طرح کا ایک منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں