پاکستانی طوطوں نے ہالینڈ کی ناک میں دم کردیا ،خبر پڑھ کر آپ بھی ہنسیں گے

یورپی ممالک میں جہاں آج کل تارکین وطن کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے وہیں پاکستانی طوطوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے اور اس کی وجہ ایسی کہ آپ کی ہنسی نکل جائے گی

پاکستانی طوطوں نے ہالینڈ کی ناک میں دم کردیا ،خبر پڑھ کر آپ بھی ہنسیں گے

یورپی ممالک میں جہاں آج کل تارکین وطن کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے وہیں پاکستانی طوطوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہےمگر ایسا کیوں ہے جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا کہ پاکستانی طوطے بھی یورپی ممالک کیلئے وبال جان بن گئے۔

خبر کے مطابق ،یورپی ممالک میں جہاں مشرق وسطیٰ سے آنے والے پناہ گزین آج کل تنازعےکا باعث بنے ہوئے ہیں وہیں ہالینڈ کے ایک شہر میں پاکستانی نژاد ہرے طوطوں کی کثیر آبادی موجود ہے چونکہ دی ہیگ  میں ان کو شکار کرنے والا کوئی جانور نہیں بستا اسی لئے ان پرندوں کو سائنسدانوں نے یورپ میں آبادی کے لحاظ سے جارحانہ ترین نسلوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ان طوطوں کی نسل بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اب ان کو کھانا ڈالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان کو ملک بدر کرنے کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں