پاکستانی مولوی کا نیا شوشہ، جو حلوہ ناپسند کرے وہ کافر ہے

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک پاکستانی  موصوف  کا کہنا ہے کہ حلوہ اور کدو ناپسند کرنے والا مسلمان کافر ہو جاتا ہے مزید جاننےکے لی ویڈیو یو ٹیوب پر موجود ہے

پاکستانی مولوی کا نیا شوشہ، جو حلوہ ناپسند کرے وہ کافر ہے

گرم گرم اور لذیذ حلوہ سب کو ہی پسند ہے اور اگر کھانے کے بعد حلوہ میسر آ جائے تو کھانے کا لطف ہی دوبالا ہو جاتا ہے لیکن بہت سے لوگ حلوہ کھانا پسند نہیں کرتے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں  موصوف  کا کہنا ہے کہ حلوہ ناپسند کرنے والا مسلمان کافر ہو جاتا ہے

عالم  موصوف ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جو مسلمان حلوے کے خلاف بولے وہ کافر ہو جاتا ہے۔

میری ایک عالم سے گفتگو ہو رہی تھی تو میں نے کہا کہ حلوہ کی توہین کرنے والا مسلمان بھی کافر ہو جاتا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو بہت سنجیدہ مسئلہ بنا دیا آپ نے  جناب ،حلوہ کدھر اور کفر اسلام کدھر تو میں نے کہا کہ قریب قریب ہی ہے، انہوں نے پوچھا کہ وہ کیسے تو میں نے بتایا کہ علماءنے لکھا ہے کہ جس مسلمان کو پتہ لگ جائے کہ فلاں چیز رسول ﷺ کو پسند ہے تو اس کے بعد وہ جان بوجھ کر یہ کہے کہ اسے وہ چیز ناپسند ہے تو وہ کافر ہو جاتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کسی وزیراعظم کے بیٹے سے متعلق واقعے اور پھر اس پر فتوے کا حوالہ بھی دیا کہ کس طرح اسے کدو کی توہین کرنے پر کوڑے مارے جانے کا فتویٰ جاری کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں