"وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ"خاکروبوں کی ملکہ حسن مراکش کی ثنا٫معطاط بن گئی

مراکش کی 25 سالہ خاتون خاکروب ثنا٫ معطاط زندگی کے دشوار حالات کے باوجود مراکش میں 2018 کے لیے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں

"وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ"خاکروبوں کی ملکہ حسن مراکش کی ثنا٫معطاط بن گئی

مراکش کی 25 سالہ خاتون خاکروب ثنا ٫ معطاط کو سڑکوں کی صفائی اور کچرا جمع کرنے جیسا محنت طلب کام اور گھریلوں ذمّے داریوں کا بار کبھی بھی اپنے ظاہری جمال اور جلد کی خوب صورتی پر توجہ دینے سے نہ روک سکا۔

 زندگی کے دشوار حالات کے باوجود وہ مراکش میں 2018ء کے لیے خوب صورت ترین خاتون خاکروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

کچھ عرصہ قبل اس اعزاز کا تاج سر پر سجانے کے بعد ثناء کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں آئیں۔

 ان تصاویر میں وہ خاکروبوں کی سرکاری وردی میں ملبوس نظر آ رہی ہے بعض لوگ تو یہ یقین کرنے پر ہی تیار نہیں کہ جادوئی مسکراہٹ رکھنے والی یہ پُرکشش لڑکی ایک خاکروب ہے تاہم ثناء جو دو بچوں کی ماں بھی ہے اپنے پیشے پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس نے اپنا پیشہ تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔

خاکروب خواتین کی ملکہ حسن کا اعزاز حاصل کرنے والی ثناء کا کہنا ہے کہ اس نے خاکروبی کا پیشہ اس لیے اپنایا تا کہ وہ خود صاف ستھری رہے اور اپنے بچوں اور شوہر کو اچھی زندگی دے سکے جو بے روزگار ہے۔

 ثناء کے مطابق اپنے وطن کی سڑکوں کی صفائی اس کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔

ثناء معطاط کو مراکش میں خواتین خاکروبوں کی ملکہ حسن کا اعزاز صرف اس کی ظاہری کشش اور روشن چہرے کے سبب حاصل نہیں ہوا بلکہ کام میں اس کی مہارت اور نظم و ضبط نے بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔

مقابلے کا انعقاد اور خواتین خاکروبوں کو اعزازات سے نوازنے والی کمپنی نے شرط عائد کی تھی کہ حسن و  صفائی دونوں کا ہونا لازم ہے۔

 



متعللقہ خبریں