افغانستان: افغان فوجی کا امریکی فوجیوں پر حملہ، 7 امریکی فوجی زخمی

مزار شریف میں ایک افغان فوجی کے نیٹو کے دائرہ کار میں ڈیوٹی پر مامور امریکی فوجیوں پر مسلح حملے کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی

افغانستان: افغان فوجی کا امریکی فوجیوں پر حملہ، 7 امریکی فوجی زخمی

افغانستان کے شہر مزار شریف میں ایک افغان فوجی نے نیٹو کے دائرہ کار میں ڈیوٹی پر مامور امریکی فوجیوں پر مسلح حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 7 امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

ملک کے شمال  میں متعین 209 ویں شاہین کورپس کمانڈ آفس کے ترجمان عبدالقہار آرام کے مطابق مزار شریف کے علاقے دہدادی  میں متعین فوجی یونٹ  کے ایک کمانڈو نے  انہیں تربیت دینے والے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا ۔

آرام کے مطابق حملے میں 4 امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں اور واقعے کے بعد   حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کی امریکی یونٹوں کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تقریباً 2 ماہ قبل بھی 209 ویں شاہین کورپس  کمانڈ آفس پر دہشت  گردوں کی طرف سے کئے گئے حملے میں140 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

حالیہ دنوں میں افغانستان  میں، امریکہ کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرنے والی افغان فوج کے اندر موجود امریکی فوجیوں پر  ایک تواتر  کے ساتھ حملوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

ایک ہفتہ قبل بھی ملک کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک افغان فوجی نے حملہ کر کے 3 امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں