افغانستان: طالبان کے مسلح حملے میں 4 فوجی ہلاک

طالبان نے اس وقت فوجیوں پر حملہ کر دیا جب وہ چوکی سے نکل کر  ساری پُل  کے علاقے بالگالی سے پانی لینے جا رہے تھے: ذبیح اللہ امانی

افغانستان: طالبان کے مسلح حملے میں 4 فوجی ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے ساری پُل میں طالبان کے مسلح حملے میں 4 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ساری پُل  کے گورنر دفتر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی کے مطابق  طالبان نے اس وقت فوجیوں پر حملہ کر دیا جب وہ چوکی سے نکل کر  ساری پُل  کے علاقے بالگالی سے پانی لینے جا رہے تھے۔

امانی کے مطابق طالبان فوجیوں کی گاڑی  ہتھیا کر علاقے سے فرار ہو گئے۔

طالبان نے تاحال موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں