ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.02.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.02.18

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں13.02.18

*** روزنامہ اسٹار " پورے یورپ کو بھاری بدل چکانا پڑے گا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ترکی کے سرکاری دورے پر تشریف لانے والے مقدونیہ کے وزیر اعظم زوران زائیو کے ساتھ مشترکہ پریس بیان میں شاخِ زیتون آپریشن کے بارے میں بات کی۔ یلدرم نے کہا کہ اگر ترکی آپریشن کے علاقے کی طرف توجہ نہ دے تو مہاجرین کے بحران اور دہشت گردی کی لہر کے نتیجے میں پورے یورپ کو بھاری بدل چکانا پڑے گا۔ ہم اس چیز کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ اس معاملے میں ترکی کی کوششوں پر یورپی یونین کی طرف سے نہ تو ضروری توجہ دی گئی ہے اور نہ ہی اسے سراہا گیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک "امریکہ کا طرز عمل باہمی تعلقات کو منقطع کرنے کے درجے کا روّیہ ہے" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر  میں لکھتا ہے کہ نائب وزیر اعظم خاقان چاوش اولو نے ٹی آر ٹی پر ایجنڈے کے موضوعات  کے بارے میں بیانات جاری کئے۔ چاوش اولو نے پینٹاگون کے سال 2019 کے بجٹ میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کا نام استعمال کرنے والی دہشت گرد تنظیم YPD/PKK کو تربیت دینے اور مسلح کرنے کے لئے300 اور دہشتگرد تنظیم سے بنوائی جانے والے سرحدی سکیورٹی فورسز کے لئے 250 ملین ڈالر   مختص کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ   "امریکہ کا اس روّیے کو برقرار رکھنا ہمارے حوالے سے ایک جانی پہچانی چیز ہے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو تقریباً تقریباً منقطع کرنے کی حد تک پہنچ گیا ہے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق "ٹلرسن کے دورے سے قبل چاوش اولو کا پیغام " کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ  وزیر خارجہ چاوش اولو نے امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ انقرہ سے قبل اہم پیغامات جاری کئے ہیں۔ امریکہ کے اپنے وعدوں کو پورا نہ کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یا تو اس طرزعمل کی اصلاح کی جائے گی یا پھر باہمی تعلقات مکمل طور پر منقطع ہو جائیں گے"۔

 

*** روزنامہ وطن " ایک اور ملک ترکی سے ہیلی کاپٹر خریدے گا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ فلپائن  کے وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا  نے کہا ہے کہ ہم عمومی مقاصد کے لئے ہیلی کاپٹروں کی خرید کے لئے ترکی، کوریا، روس اور چین کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح " GLAFRI کی گلوبل سربراہی کے لئے ایک ترک منتخب ہو گیا" کی سرخی کے ساتھ شائع کردہ خبر میں لکھتا ہے کہ آسان ایلمونیم  کے ڈائریکٹر جنرل گیوک سال گیون گیور گلوبل ایلمونیم  فوائل رولر انیشی ایٹو GLAFRI کے گلوبل سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔ GLAFRI اٹھائیس ممالک میں سرگرم ہے اور 60 اراکین کے ساتھ گلوبل فوائل کے 50 فیصد  کی نمائندگی کرتی ہے۔ سال 2016 سے GLAFRI کی سربراہی کے عہدے پر فائز اولیور ہومل نے ماہِ فروری میں فرائض  کو گیوک سال کے حوالے کیا ہے۔



متعللقہ خبریں