پاکستان سن 2017 چمپینزٹرافی جیت گیا

پاکستان نے روایتی خریف بھارت کو فائنل میچ میں 180 کے بڑے اسکور سے شکست دیتے ہوئے چمپینز بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

پاکستان  سن 2017 چمپینزٹرافی  جیت گیا

پاکستان  نے  بھارت کو فائنل  میں  بری طرح  شکست دیتے ہوئے  چمپینز  ٹرافی  جیت لی ہے۔

لندن کے کیننگٹن اوول میں کھیلے گئے   فائنل معرکے میں اولین طور پر  پاکستانی بلے بازوں کی شاندار، مثبت اور بہادرانہ  بیٹنگ کے بعد   باولروں نے  بھی  انڈیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے۔

پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے  339 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آدھی بھارتی ٹیم 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

    محمد عامر نے   خریف ٹیم کے مضبوط ترین  3 بلے  بازوں کو ابتدائی اووروں میں ہی پویلین  کی راہ دکھاتے ہوئے  پاکستانی عوام  کو  جیت کا مژدہ  دے دیا۔

رہی سہی کسر   دھونی اور یاوراج    سنگھ کی وکٹیں  گرنے سے پوری ہو گئی۔   تاہم ہاردک پانڈیا کی جارحانہ بلے بازی  نے  کچھ  دیر تک  بھارتی  تماشائیوں کو  امید دلائی لیکن رن آوٹ ہونے سے  ساری کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا۔

اس طرح  بھارت کی پوری ٹیم  158 کے مجموعے پر نہ صرف    پویلین  لوٹ گئی بلکہ اس نے  شروع سے ہی     ٹرافی   ان کی ہونے کے خواب کو  بھی  چکنا چور کر دیا۔

پاکستان نے 180   رنز  سے  روایتی  خریف کو شکست دیتے ہوئے پہلی بار چمپینز ٹرافی جیتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں