چمپینز لیگ میں ہیجان انگیز مقابلے

ہسپانوی ٹیم سیویلا نے 1957 کے بعد پہلی  بار چمپینز لیگ میں کوارٹر فائنلز میں کھیلنے  کا حق حاصل کیا ہے

چمپینز لیگ میں ہیجان انگیز مقابلے

یو ای ایف اے چمپینز لیگ کے  سلسلے میں کل روما نے شاکتار دونستک کو ایک۔ صفر جبکہ سیویلا نے مانچسٹریونائیٹڈ کو 2۔1 کے ایک اسکور سے شکست  دیتے  ہوئے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس سے  قبل کے میچوں میں  شاکتار  دونستک نے روما کو دو کے مقابلے  میں  ایک گول سے شکست دی تھی  تو  سیویلا ۔ مانچسڑ میچ  صفر۔ صفر کے اسکور سے برابر رہا تھا۔

ہسپانوی ٹیم سیویلا نے 1957 کے بعد پہلی  بار چمپینز لیگ میں کوارٹر فائنلز میں کھیلنے  کا حق حاصل کیا ہے۔

ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ  اور برطانوی کلب لیور پول اور مانچسڑ سٹی پہلے سے ہی کوارٹر فائنلز  کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں