عالمی ذرائع ابلاغ 17۔06۔14

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔06۔14

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔06۔14

 

برطانوی خبر ایجنسی نے صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئےبتایا  ہے کہ انھوں نے خلیجی ممالک کی طرف سے قطر کو الگ تھلگ رکھنے کی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یہ  فیصلہ اسلامی اقدار کے خلاف ہے۔  قطر کے  بارے میں انتہائی غلطی  ہوئی ہے ۔ کسی ملک کے عوام  پر  ہر شعبے میں  پابندیاں لگانا غیر انسانی اور غیر اسلامی ہے ۔ سخت ترین پابندیاں لگائے جانے والے ملک قطر نے ترکی کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف پر عزم موقف  اپنا رکھا  ہے۔   قطر پر الزامات عائد کرتے ہوئے اسے مجرم قرار  دینے سے علاقے کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا ۔  سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے  اور اس پر پابندیاں عائد کرنے کے آٹھ روز بعد قطر کے کسی علاقائی  طاقتور حصہ دار ملک کی طرف سے دیا جانے والا یہ  سخت ترین بیان ہے ۔

 اطالوی اسکا نیوز   نے  شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کی طرف سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کے اعلان   کے بارے میں  صدر رجب طیب ایردوان کے تبصرے کو جگہ دیتے ہوئے  لکھا ہے کہ شمالی عراق کی طرف سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا اعلان ایک غلطی ہے اور یہ  عراق کی علاقائی سالمیت  کے لیے سخت خطر ہ تشکیل دیتا ہے ۔  اس ریفرنڈم سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا  ۔ہم نے ہمیشہ عراق کی علاقائی سالمیت کا دفاع کیا ہے  اور دفاع کو جاری رکھیں گے ۔

ایسوسی ایٹڈ پریس خبر ایجنسی نے ترکی  کے بارے میں  اپنی خبر میں  وزیر اعظم بن علی یلدرم کے بلغاری وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہےکہ  ترکی یورپی یونین کے ساتھ مستقل رکنیت کے مذاکرات کو جاری رکھنے کا خواہشمند ہے ۔ فی الحال یورپی یونین کے ساتھ گزشتہ سال ہونے والے ترک شہریوں پر عائد ویزے کی پابندی کے خاتمے کے معاہدے  اور یورپ جانے والے  مہاجرین  کے ریلے کو روکنے  کے لیے واپسی قبول معاہدے  پر پوری طرح عمل درآمد کرنا ممکن نہیں ہے   کیونکہ ان دونوں معاہدوں پر بیک وقت عمل درآمد  کی ضرورت ہے ۔

روسی خبر ایجنسی ریا نوووسٹی  نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراسنایا         پرینایا  پارک میں 16 تا 18 جون  ٹرکش فیسٹیویل منعقد ہو گا جس میں  ترکی کی تاریخ، ثقافت  ،زبان اور روایات  اور کھانوں کو متعارف کروایا جائے گا ۔ زائرین ترکی  کے لذید کھانوں  ،  فن دستکاری کے نمونوں کے سٹال  اور غباروں کیساتھ    تاریخی شہر کپاڈوکیا  کی سیر کرسکیں گے۔ترکی کے خصوصی تحائف خرید سکیں گے ۔کافی  فال دکھا کر اپنے مستقبل کا حال جان سکیں گے ۔ اس فیسٹیویل میں ترکی کے مشہور ڈرامے" میرا سلطان " کے  اداکار بھی موجود ہونگے۔  فیسٹیویل کے دوران 200  زائرین  کے لیے  ترکی کی مفت  سیر کے لیے قرعہ اندازی  بھی ہو گی  ۔



متعللقہ خبریں