ٹلرسن ۔ سیسی ملاقات

مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سمیت دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے قیام  کی کوششوں پر بات چیت کی گئی

ٹلرسن ۔ سیسی ملاقات

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد سمیت دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے قیام  کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

امریکہ کی وزارت خارجہ  کے ترجمان ہیتھر نارٹ نے مذاکرات کے بارے میں جاری کردہ  تحریری بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات مثبت رہے  اور ٹلر سن اور سیسی نے ،داعش کے خلاف کولیشن کے رکن ممالک کی حیثیت سے دہشتگردی کے خلاف جدو جہد  میں  مصر اور امریکہ کے تعاون  کے بارے میں بات چیت کی۔

بیان کے مطابق ، ٹلر سن اور سیسی نے ایک نئے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے قیام  کے لئے کوششیں کرنے اور امریکہ اور مصر کے درمیان موجود قریبی روابط کو تقویت دینے کے موضوع پر اتفاق رائے کا اظہار کیا علاوہ ازیں دو طرفہ اور علاقائی تعلقات سے متعلق تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مصر کے صدارتی دفتر کے ترجمان نے بھی فیس بک پیج سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ لیبیا، شام اور دیگر علاقائی بحرانوں  کے سیاسی حل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں