لیبیا کے کھلے سمندر سے 119 افراد کی بازیابی

یاب کیے جانے والے افرادکا تعلق مصر، سینیگال اور دیگر افریقی ممالک سے ہے

لیبیا کے کھلے سمندر سے 119 افراد کی بازیابی

لیبیا  میں قومی  مطابقت  حکومت  سے منسلک بحری قوتوں   نے اعلان کیا ہے  کہ ملک  کے مغربی ساحلوں کے کھلے  سمندر سے  119 غیر قانونی  تارکین ِ وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے۔

بحریہ نے   اس حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ "بازیاب کیے جانے والے 119 افرادکا تعلق مصر، سینیگال اور دیگر افریقی ممالک سے ہے، جن میں 11 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی و بین الاقوامی سرکاری ذرائع کے مطابق  لیبیا میں 24 ملکوں سے مہاجرین  موجود  ہیں،  جن کا 95 فیصد بحیرہ روم کے راستے خطہ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے  افریقی باشندوں پر مشتمل ہے۔

 



متعللقہ خبریں