جرمن موٹرساز ادارے ڈائملر کا نیا ریکارڈ،مرسیڈیزگاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

جرمن موٹر ساز ادارے ڈائملر نے گزشتہ سال عالمی سطح پر نئی مرسیڈیز گاڑیوں کی فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے

جرمن موٹرساز ادارے ڈائملر کا نیا ریکارڈ،مرسیڈیزگاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

جرمن کار ساز ادارے ڈائملر نے گزشتہ  سال  عالمی سطح پر نئی مرسیڈیز گاڑیوں کی فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

 یوں یہ کمپنی لگژری کاریں بنانے والے ایک ادارے کے طور پر اپنی عالمی برتری  کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔

ڈائملر کے صدر دفاتر جنوبی جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں ہیں اور مرسیڈیز بینز اس ادارے کا مشہور ترین برانڈ ہے۔

گزشتہ  سال اس کمپنی کی لگژری کاروں کی عالمی سطح پر فروخت میں جو ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، اس کی ایک بڑی وجہ چینی منڈی میں ان گاڑیوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ بھی تھا۔

ڈائملر کے چیف ایگزیکٹو ڈیٹر سَیچے نے بتایا کہ گزشتہ سال  اس کمپنی نے اپنی مجموعی طور پر 2.3 ملین گاڑیاں فروخت کیں اور یہ تعداد 2016 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ تھی۔

 اس طرح پچھلا سال اس جرمن ادارے کے لیے ایسا مسلسل ساتواں سال تھا کہ ڈائملر نے اپنی پیداوار اور کاروبا ر میں واضح ترقی حاصل کی  ہے ۔

ماہرین کے نزدیک یہ مزید ترقی اس لیے بھی ممکن ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مرسیڈیز گاڑیوں کے ای کلاس اور ایس یو وی ماڈلز کی طلب میں ابھی تک غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔



متعللقہ خبریں