پلاسٹک کے کپ اور پلیٹوں کا استعمال یورپ میں ممنوع ہوگا

ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء مثلاﹰ پلیٹیں، کپ یا اسٹرا وغیرہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے یورپی یونین میں اتفاق ہو گیا ہے جس پر عمل درآمد سن 2012 سے ہوگا

پلاسٹک کے کپ اور پلیٹوں کا استعمال یورپ میں ممنوع ہوگا

ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء مثلاﹰ پلیٹیں، کپ یا اسٹرا وغیرہ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے یورپی یونین میں اتفاق ہو گیا ہے جس پر عمل درآمد سن 2012 سے ہوگا۔

 تاہم اس معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے لیے ابھی اس کی یونین میں شریک تمام ممالک اور پھر یورپی پارلیمان کی طرف سے توثیق ہونا لازمی ہے۔

 رواں  سال  مئی میں یورپی کمیشن نے تجویز دی تھی کہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والی پلاسٹک کی ایسی اشیاء پر پابندی عائد کر دی جائے جن کے نعم البدل پہلے سے موجود ہیں۔

 کمیشن کے مطابق،سمندروں میں موجود کوڑا کرکٹ کا 80 فیصد پلاسٹک پر مبنی ہے۔



متعللقہ خبریں