امریکہ کا عالمی ہیکروں کی معاونت کا الزام،چین کی تردید

امریکی وزارت انصاف نے چین پر بین الاقواہی ہیکروں کی معاونت اور امریکی کمپنیوں کا ڈیٹا ہیک کرنے کا الزام عاید کیا ہے جسے چین نے مسترد کر دیا ہے

امریکہ کا عالمی ہیکروں کی معاونت کا الزام،چین کی تردید

امریکی وزارت انصاف نے چین پر بین الاقواہی ہیکروں کی معاونت اور امریکی کمپنیوں کا ڈیٹا ہیک کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

گزشتہ  روز امریکی وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ امریکی  نجی  کمپنیوں اور حکومتی ایجنسیوں کے نیٹ ورک تک رسائی میں دو چینی باشندوں پر ہیکنگ کا الزام ثابت ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی ہیکروں‌نے امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے 'ناسا' اور امریکی بحریہ کی ویب سائیٹس کو ہیک کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی بنکوں اور 12 ممالک کی مواصلاتی کمپنیوں کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

دوسری جانب چین نے امریکہ کی طرف سے ہیکروں کی معاونت کے الزامات مسترد کردیے ہیں اور کہا ہے کہ واشنگٹن خود حقائق کو مسخ کرنے اور بیجنگ کو بدنام کرنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

امریکی نائب وزیر انصاف روڈ رزوزنسٹین نے کہا کہ چینی حکومت سن 2015 کے دوران صدر شی جن پنگ کی جانب سے کیے گئے عہد کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

 چینی صدر نے امریکہ  کویقین دلایا تھا کہ وہ امریکی کمپنیوں اور اداروں پر سائبرحملوں میں معاونت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات نا مناسب ہے کہ ہم بار بار چین کےدوسرے ممالک کے خلاف سائبر جرائم کا پردہ چاک ہیں۔

 



متعللقہ خبریں