"چاند کا عقبی حصہ "چینی روبوٹک خلائی گاڑی اتر گئی

چین نے اعلان کیا ہے کہ ان کی خلائی ایجنسی کی جانب سے بھیجا گیا روبوٹک خلائی جہاز 'چینگ فور' چاند کے 'تاریک حصے' میں کامیابی سے اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے

chang'e-4.jpg

چین نے اعلان کیا ہے کہ ان کی خلائی ایجنسی کی جانب سے بھیجا گیا روبوٹک خلائی جہاز 'چینگ فور' چاند کے 'تاریک حصے' میں کامیابی سے اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔

مقامی   وقت کے مطابق، صبح 10 بجکر 26  منٹ  پر  چین کا چینگ- فور طیارہ چاند کے قطب جنوبی  پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔

 اس   کاوش   کو خلابازی کی تاریخ کا اہم کارنامہ   قرار دیا   جا رہا ہے۔

چینی حکام نے اس روبوٹک طیارے سے بھیجے جانے والی چاند کی تصویر بھی ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں چاند پر بھیجے جانے والے مشن چاند کے اس حصے میں گئے تھے جو زمین کے رخ پر ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب کوئی جہاز چاند کی عقبی حصے میں گیا ہو۔

گزشتہ دنوں چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا تھا کہ خلائی جہاز چاند کے گرد بیضوی مدار میں داخل ہوچکا ہے اور خلائی گاڑیاں چاند کی سطح سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔

 


ٹیگز: چینگ 4 , چین , چاند

متعللقہ خبریں