دہشت گردی ، قتل عام کے مرکز اور انصاف سے عاری ملک امریکہ کی سیاحت سے گریز کریں : ترک وزارتِ خارجہ

وزراتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے میں  امریکہ جانے والے ترک باشندوں کو اس ملک میں دہشت گردی ، تشدد کے واقعات کی بھر مار اور بلاکسی ثبوت کے گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی وجہ سے  متنبہ کیا ہے

دہشت گردی ، قتل عام کے مرکز اور انصاف سے عاری ملک  امریکہ کی سیاحت سے گریز کریں : ترک وزارتِ خارجہ

ترکی نے امریکہ  جانے والے  اپنے باشندوں کو  محتاط رہنے سے آگاہ کیا ہے۔

وزراتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے میں  امریکہ جانے والے ترک باشندوں سے اس ملک میں دہشت گردی ، تشدد کے واقعات کی بھر مار اور بلاکسی وجہ کے گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی وجہ سے  متنبہ کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے ترک باشندوں کو غیر ممالک کی سیاحت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے  اور امریکہ میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  امریکہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے علاوہ  گاڑیوں کے ہجوم پر چڑھانے کے واقعات میں بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے  اور یہ زیادہ تر حملے  ثقافتی مراکز، میٹرو  اسٹیشنز، پبلک عمارتوں ، اداروں، عبادت گاہوں، اسکولوں اور کیمپس  پر کیے جا رہے ہیں اس لیے ترک باشندوں کو  اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے ان علاقوں سے دور رہنےکی ضرورت ہے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لیے جانے والے  سرکاری ملازمین سمیت ترک باشندوں کو بلا کسی جرم کے حراست میں لیے جانے  اور وجہ بتائے بغیر گرفتار کیے جانے  کی وجہ سے  ان کو امریکہ  جانے سے قبل اچھی طرح  اپنے اس دورے کے بارے میں سوچنے اور سمجھنے کی ضرورت ہےکیونکہ  امریکی عدلیہ صرف فتح اللہ گولن ہی کا ساتھ دے رہی ہے اور اس کی حمایت میں اتنی آگے بڑھ چکی ہے کہ وہ ترک باشندوں  سے انصاف  کرتے ہوئے  دکھائی نہیں دیتی  بلکہ ان پر جھوٹ پر مبنی مقدمات چلا کر ان کو سزا دے رہی ہے۔



متعللقہ خبریں