صدر ترکی نے مالکم ایکس کی دختران کو شرف ملاقات بخشا

امریکہ میں سیاہ فاموں کے  ساتھ نسل پرستی کے خلاف  جدوجہد کی بدولت دنیا بھر میں  عزت و قار حاصل کرنے والے مالکم ایکس  کو 21 فروری ، 1965 میں نیو یارک  میں ایک مقام پر تقریر کرتے وقت   گولی مارتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا

صدر ترکی نے مالکم ایکس کی دختران کو شرف ملاقات بخشا

امریکی شہر نیو یارک   میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے مالکوم ایکس کی دختران قبلیہ اور الیاسہ کو شرفِ ملاقات بخشا۔

اس ملاقات  میں  ایردوان  کی اہلیہ، دختر ایسرا ایردوان  اور ان کے شوہر وزیر ِخزانہ بیرات البائراک بھی موجود تھے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکہ  کا دورہ کرنے والے صدر ترکی ایردوان نے اس ملاقات کے دوران 'دنیا 5 سے بڑی   ہے، تحریر درج ہونےو الی اپنی تصویر قبیلہ اور الیاسہ کو بطور ہدیہ دی۔

1940 کی دہائی میں جیل میں قید ہونے کے وقت "اسلامی ملت" نامی ایک سوسائٹی کے ارکان   سے متعارف ہونے کے بعد اسلام  قبول کرنے والے مالکوم لٹل نے اپنا نام  تبدیل کرتے ہوئے مالکم  ایکس رکھ لیا۔

انہوں نے سیاہ فام لوگوں کے حقوق کی جانب توجہ مبذول کرائی اور امریکی عوام کو حقیقی دین اسلام سے متعارف کرانے کی کوششیں صرف کیں۔

امریکہ میں سیاہ فاموں کے  ساتھ نسل پرستی کے خلاف  جدوجہد کی بدولت دنیا بھر میں  عزت و قار حاصل کرنے والے مالکم ایکس  کو 21 فروری ، 1965 میں نیو یارک  میں ایک مقام پر تقریر کرتے وقت   گولی مارتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں