یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

یورپی یونین: کریمیا اور سیواسٹوپول  کے غیر قانونی الحاق  کی وجہ سے یورپی یونین کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے دورانیے  کو 23 جون 2018 تک  بڑھا دیا گیا ہے

یورپی یونین نے روس پر عائد پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی

کریمیا اور سیواسٹوپول  کے الحاق کی وجہ سے یورپی یونین کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کے دورانیے کو مزید ایک سال بڑھا دیا گیا ہے۔

یورپی یونین کونسل کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کریمیا اور سیواسٹوپول  کے غیر قانونی الحاق  کی وجہ سے یورپی یونین کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے دورانیے  کو 23 جون 2018 تک  بڑھا دیا گیا ہے۔

اس کی رُو سے کریمیا اور سیواسٹوپول کے علاقے میں یورپی یونین کے شہریوں  اور کمپنیوں  کی کاروائیوں کو محدود کیا جا رہا ہے۔

کریمیا اور سیواسٹوپول  سے یورپی یونین کے لئے مصنوعات کی درآمد کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

یورپی یونین کا کوئی شہری یا کمپنی کریمیا اور سیواسٹوپول سے اثاثوں کی خرید نہیں کر سکتا۔ ان علاقوں کی کمپنیوں کو مالی تعاون فراہم نہیں کر سکتا، یورپ کے سیاحتی مسافر بردار بحری جہاز ہنگامی صورتحال نہ ہونے کی صورت میں کریمیا اور سیواسٹوپول کی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہو سکتے۔

کریمیا کے علاقے  کے لئے مواصلات، ٹیلی کمیونی کیشن اور انرجی کے سیکٹروں میں استعمال کی جا سکنے والی بعض مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی برآمد نہیں کی جا سکتی۔

خاص طور پر علاقے میں پیٹرول، قدرتی گیس اور معدنیات کی تلاش  اور پیداوار  سے متعلق ٹیکنالوجی کی فراہمی نہیں کی جا رہی۔ ان سیکٹروں میں تکنیکی تعاون ، تعمیر اور انجینئرنگ  کی کاروائیاں نہیں کی جا رہیں۔



متعللقہ خبریں