جرمنی کی تاریخ میں پہلی بار، مرکل متخب ہوگئیں چانسلر چوتھی بار

جرمن پارلیمان نے انگیلا مرکل کو چوتھی مرتبہ چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا ہے جن کے حق میں 364 ووٹ پڑے جبکہ 315 ممبران نے ان کی مخالفت کی

جرمنی  کی تاریخ میں پہلی بار، مرکل متخب ہوگئیں چانسلر چوتھی بار

جرمن پارلیمان نے انگیلا مرکل کو چوتھی مرتبہ چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

ایوان زیریں میں آج ہوئی  رائے دہی  میں مرکل کے حق میں 364 ووٹ پڑے جبکہ 315 ممبران نے ان کی مخالفت کی۔

 بتایا گیا ہے کہ مرکل اور ان کی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا ہے ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ  سال  ستمبر میں انتخابات کے تقریباً چھ ماہ بعد جرمنی میں حکومت کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔

جرمنی کی مخلوط حکومت چانسلر مرکل کی سی ڈی یو، ان کی ہم خیال جماعت سی ایس یو اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل ہے۔

 مرکل جرمن تاریخ میں چار مرتبہ چانسلر بننے والی پہلی سیاستدان بن گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں